لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس 58.53پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5411.61 پربندہوا

لاہور ( این این آئی) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس 58.53پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5411.61 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر96کمپنیوں کا کاروبارہوا۔18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل55لاکھ94 ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ 14 لاکھ 9ہزار500حصص۔

لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے13لاکھ59 ہزار500 حِصص۔جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے7 لاکھ79 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ایم سی بی بنک لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.00روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.76 روپے کم ہو گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/04/2014 - 22:18:26

اپنی رائے کا اظہار کریں