شہبازشریف نے حیران کن انداز میں مختصر مدت میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں،عالمی بینک کے وفد کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

جمعہ 4 اپریل 2014 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) عالمی بینک کے وفد کے اراکین نے وزیراعلی محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران پنجاب میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے حیران کن انداز میں مختصر مدت میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور عوام تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات پہنچائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹروے کے قریب اپیرل پارک کے قیام کا زبردست منصوبہ بنایاہے اور یقینا یہ منصوبہ پنجاب کی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس منصوبے سے لاکھوں افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں