لاہور ہائیکورٹ،وزارت خارجہ کو بگرام ائیر بیس پر قید پاکستانی قیدیوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کا حکم ،فہرست بھی پیش کرنے کا حکم

جمعہ 4 اپریل 2014 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو بگرام ائیر بیس پر قید پاکستانی قیدیوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کا حکم اور تمام قیدیوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے افغانستان کے بگرام ایئربیس پر قید پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے نمائندے کی طرف سے معزز عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ مئی کے آخر تک بگرام ایئربیس پر موجود گیارہ پاکستانیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جسکے بعد انہیں پاکستان لایا جائے گا۔درخواست گزاروں کی وکیل بیرسٹر سارہ نے کہا کہ رہائی پانے والے چھ قیدی پاکستان آتے ہی لاپتہ ہو گئے اور انکے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ گیارہ رہا ہونے والے قیدیوں کے کوائف سے متعلق عدالت میں تفصیلات طلب کی جائیں۔جسٹس خالد محمود خان نے وزارت خارجہ کو پاکستانی قیدیوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق اور تمام قیدیوں کی اپ ٹو ڈیٹ فہرست فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں