مشتاق احمد کو پاکستان ٹیم کا باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

جمعہ 4 اپریل 2014 17:10

مشتاق احمد کو پاکستان ٹیم کا باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد کوقومی کرکٹ ٹیم کاباوٴلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشتاق احمدسے پی سی بی حکام کی بات چیت جاری ہے، مشتاق احمد نے پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے دوران انہیں قومی کرکٹ ٹیم کا باوٴلنگ کوچ بنانے پرگفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشتاق احمدمتعدد بار نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ بھی کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں