سابق کرکٹرز کا کرکٹرز کی تمام مراعات پرفارمنس سے مشروط کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین : 1
سابق کرکٹرز کا کرکٹرز کی تمام مراعات پرفارمنس سے مشروط کرنے کا مطالبہ

سابق کرکٹرز کا کرکٹرز کی تمام مراعات پرفارمنس سے مشروط کرنے کا مطالبہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) سابق کرکٹرز نے سنٹرل کنٹریکٹ سمیت تمام مراعات پرفارمنس سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کی کارکردگی گلی کوچوں کے کرکٹرز سے بھی کم دکھائی دی۔آخری اوورز میں باوٴلرز کی پٹائی کے بعد بلے باز کالی آندھی کے اسپنرز کے سامنے بھیگی بلی بن گئے۔

اس شکست کے ذمے داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ ہونا چاہیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی کے مطابق پورے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی ٹیم کا کوئی گیم پلان دکھائی نہیں دیا اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ذمہ دار تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ ہے،ان سب کا احتساب کیا جائے کرکٹرز نے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کی سلیکشن کو بھی غلط قرار دیا۔

وقت اشاعت : 04/04/2014 - 12:49:34

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں