حکومت کی رٹ کوانڈراسٹیمیٹ کرنیوالے غلطی پرہیں، حکومت کسی ماورائے آئین اقدام کاارادہ نہیں رکھتی ‘ کامران مائیکل،حکومت نے دہشت گردی کے سدباب سمیت تمام اہم قومی امورپراتفاق رائے سے دوررس اقدامات اٹھائے ہیں‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

جمعرات 3 اپریل 2014 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ کوانڈراسٹیمیٹ کرنیوالے غلطی پرہیں،شخصی آمریت ماضی کاقصہ بن گئی ،قوم کومکے دکھانے والے اب ڈرکے مارے اپنا دل تھام کربیٹھے ہیں،ون مین شوکادورگیااب ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی کادوردورہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی کمزوراورمتنازعہ فیصلے کاتصور بھی نہیں کرسکتی ،قیاس آرائیوں کے باوجودپرویزمشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی،انہیں آئین اورقانون کے دائرہ میں رہ کراپنادفاع کرناہوگا۔

حکومت کسی ماورائے آئین اقدام کاارادہ نہیں رکھتی ۔جہاں تک پرویزمشرف کے ٹرائل کی بات ہے تواس ایشوپرتمام جمہوری قوتیں ایک پیج پرہیں۔

(جاری ہے)

کامران مائیکل نے مزیدکہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے سدباب سمیت تمام اہم قومی امورپراتفاق رائے سے دوررس اقدامات اٹھائے ہیں۔مشاورت کے ساتھ کئے جانیوالے فیصلے درست اور دوررس ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پرپانی نہیں پھیرسکتی ،قومی مجرموں کوان کے کیفرکردارتک ضرورپہنچایا جائے گا۔عوام کی منتخب آئینی حکومت اور آئین شکنی کے مرتکب کسی قومی مجرم کے درمیان ڈیل نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کوہرصورت عدلیہ کاسامنا کرناہوگا کیو نکہ کل ہمیں بھی عوام کاسامنا کرناہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں