لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ایل ایس ای 25انڈیکس 142.09پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5353.32 پربندہوا

جمعرات 3 اپریل 2014 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 142.09پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5353.32 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر102کمپنیوں کا کاروبارہوا۔47کمپنیوں کے حصص میں اضافہ9 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ46کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل 1کروڑ16لاکھ51 ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سمٹ بنک لمیٹڈ35لاکھ70ہزار500حصص۔سلک بنک لمیٹڈ کے24 لاکھ6 ہزار500 حِصص۔ جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے23 لاکھ83 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت11.30روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.40 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں