ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے ترکش ماڈل سے استفادہ کرنے کا جائزہ لیں گے‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف، لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے، غذائیت،ڈیری مصنوعات کے فروغ اور صاف پانی کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس، نیسلے پاکستان کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ

جمعرات 3 اپریل 2014 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غذائیت،ڈیری مصنوعات کے فروغ اور صاف پانی کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن،وزیرہاوٴسنگ تنویر اسلم ملک ، وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید ،وزیرخوراک بلال یاسین، ایم این ا ے حمزہ شہبازشریف، مشیراعجاز نبی، متعلقہ پارلیمانی سیکرٹریز،چیف سیکرٹری، متعلقہ افسران ،نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مغدی بٹاٹو اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں نیسلے پاکستان کی طرف سے وزیراعلیٰ کو غذائیت،ڈیری ڈویلپمنٹ اورصاف پانی پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کو ترقی دے کر کثیر زرمبادلہ کما سکتاہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

پراسیسنگ کا نظام بہتر بنا کر دودھ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ڈیری ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ترکی نے گزشتہ 10برس کے دوران مثالی ترقی کی ہے ۔ پنجاب حکومت ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے ترکش ماڈل سے استفادہ کرنے کا جائزہ لے گی۔پنجاب حکومت کا وفد جلد ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے ترکش ماڈل کاجائزہ لینے کیلئے ترکی جائے گا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ انسانی صحت کے حوالے سے نیوٹریشن کی بہت اہمیت ہے۔

متوازن غذا صحتمند جسم کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے۔ رواں برس صاف پانی پراجیکٹ کیلئے 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اگلے ساڑھے چار برس کے دوران صوبے کے ہر شہری تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہدف مقرر کیا گیاہے۔پانی الله تعالی کی ایک انمول نعمت ہے ، اس کا ضیاع روکنے کی ضرورت ہے۔ واٹر مینجمنٹ کو بہتر بنا کر پانی کے وسائل کو بچایا جا سکتا ہے- صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے نیسلے کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ اجلاس کے دوران نیوٹریشن ، ڈیری ڈویلپمنٹ او رصاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائز ہ لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں