مناواں میں 17سالہ بھٹہ مزدور نے مبینہ طور پر تین سال کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ ..
تازہ ترین : 1

مناواں میں 17سالہ بھٹہ مزدور نے مبینہ طور پر تین سال کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء)صوبائی دارالحکومت کے سرحدی علاقہ مناواں میں 17سالہ بھٹہ مزدور نے مبینہ طور پر تین سال کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بچی کوطبی معائنے کے لئے سروسز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ مناواں کے علاقہ جی ٹی روڈ پر بھٹہ مزدور اویس تین سالہ بچی کو گھر میں اکیلا پا کر ویرانے میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ بچی کو سروسز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 03/04/2014 - 15:22:09

قارئین کی رائے :

  • نور خان کی رائے : 03/04/2014 - 15:54:11

    اس ذلیل انسان کو سب کے سامنے عبرت کا نشان نا بنایا گیا تو کل آپ کی بیٹی کے ساتھ یہی کچھ ھوگا حکمرانوں

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں