بلاول کو دھمکی کی تحقیقات ہورہی ہیں ، شہبازشریف

جمعرات 3 اپریل 2014 15:06

بلاول کو دھمکی کی تحقیقات ہورہی ہیں ، شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خط ملنے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔اس معاملے پر جو بھی پیش رفت ہوئی اسکے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔ اس معاملے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جب بھی پنجاب آنا چاہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔․

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں