فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوا‘ معیاری فلم کا انتظار کررہا ہوں‘ جان ریمبو

بدھ 2 اپریل 2014 23:17

فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوا‘ معیاری فلم کا انتظار کررہا ہوں‘ جان ریمبو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) فلمسٹار جان ریمبو نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوا بلکہ معیاری فلم کا انتظار کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں آج کل زیادہ تر وقت ٹی وی ڈراموں کو دے رہا ہوں اور کبھی بھی فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوسکتا جیسے ہی مجھے کوئی اچھی فلم جو میری سوچ کے مطابق ہوئی‘ ملی تو یقیناً میں کام کروں گا اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین آج بھی مجھے پسند ہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا معیاری ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں