مریم نواز نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر لندن میں اپنا قیام مزید ایک ہفتے کیلئے بڑھا دیا

بدھ 2 اپریل 2014 23:17

مریم نواز نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر لندن میں اپنا قیام مزید ایک ہفتے کیلئے بڑھا دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی ویوتھ بزنس لون اسکیم کی چیئر پرسن مریم نواز نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر لندن میں اپنا قیام مزید ایک ہفتے کیلئے بڑھا دیا ۔ مریم نواز شریف ٹانگ میں شدید درد کے باعث علاج کیلئے لندن روانہ ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد مریم نواز شریف روبصحت ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مزید ایک ہفتہ اپنی زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے باعث انکی وطن واپسی میں ایک ہفتے کی تاخیر ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف اس تاخیر کی وجہ سے اپنے کزن کی پانچ اپریل سے شروع ہونیوالی شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہو سکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں