آئندہ دو تین برس میں 98فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا‘ پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ

بدھ 2 اپریل 2014 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع مہیا کر کے دہشت گردی ،جہالت اورلا علمی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور ملکی ترقی کے راستے میں یہی سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں اور آئندہ دو تین برس میں 98فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت آئندہ ماہ تک 15 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ کے تحت مانیٹرنگ کے نظام کے باعث سکولوں میں اساتذہ و طلباء کی حاضری میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں