عوام کو سستے داموں معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا‘ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ پنجاب

بدھ 2 اپریل 2014 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو مناسب سطح پر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے داموں معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گااور اس ضمن میں منتخب نمائندوں کے ساتھ انتظامیہ کا متحرک اور فعال کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے عوام کی بہت سی توقعات ہیں۔ جن پر ہر صورت پورا اترا جائے گا، عوام کو مقرر کردہ نرخوں سے زائد پراشیاء فروخت کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی جو عوام کو مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اورہماراہر قدم عوام کی بہتری کے لیے اٹھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم کے پورے عمل کے دوران اچھی کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں