ہم دنیا میں کسی بھی جگہ چلے جائیں ہم پاکستان شہری کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ‘ زیبا شہناز

بدھ 2 اپریل 2014 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) سینئر اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے ، ہم دنیا میں کسی بھی جگہ چلے جائیں لیکن ہم پاکستان شہری کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے نام سے چڑے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان فنکار دنیا میں کہی بھی جائے اسے ایک طرح سے پاکستانی سفیر کا کردار ادا کرتا ہے ۔ خدا کے فضل سے پوری دنیا میں پاکستان کے امیج کو بہترین انداز میں پیش کیا اور پیغام دیا کہ ہم امن پسند اور محبت سے لبریز قوم ہیں جو جیو اور جینے دو کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ زیبا شہناز نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہمیں بہت کچھ ملا ہے اب ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے پیارے ملک کے لئے اچھے سے اچھا کر کے اس کا قرض واپس کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں