لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس4.82پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5109.04 پربندہوا

پیر 31 مارچ 2014 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس4.82پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5109.04 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر93کمپنیوں کا کاروبارہوا۔22کمپنیوں کے حصص میں اضافہ23کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل26 لاکھ20 ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سلک بنک لمیٹڈ10لاکھ50ہزارحصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے3 لاکھ44 ہزار حِصص۔جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے2 لاکھ26 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ شیل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.63روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی نشاط ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.50 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں