لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازاحمد مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے

پیر 31 مارچ 2014 16:55

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس اعجازاحمد مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔اس سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال سمیت دیگر معززججز صاحبان نے شرکت کی اور جسٹس اعجاز احمد کی خدمات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ں چیف جسٹس نے ریٹائر ہونے والے جسٹس اعجاز احمد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے الود اع کیا ۔

جسٹس اعجاز احمد لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے جج بھی تھے اور انکی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ذمہ داریاں جسٹس خالد محمود خان سر انجام دیں گے ۔ جسٹس اعجاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد کم ہو کر 50رہ گئی ہے جس میں 30مستقل اور 20ایڈیشنل ججز صاحبان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں