اداکارہ میرا رواں ماہ امریکہ سے واپس پاکستان آجائیں گی ‘ ذرائع

پیر 31 مارچ 2014 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) اداکارہ میرا رواں ماہ امریکہ سے واپس پاکستان آجائیں گی تاہم انہوں نے اپنی واپسی کے بارے میں کوئی تاریخ نہیں دی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کے قریبی ذرائع نے اس با ت کی تصدیق کی ہے کہ میرا اوران کے شوہر کیپٹن نویدمیں کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ کیپٹن نوید کے گھر والے میراکو اپنی بہوتسلیم کرتے ہیں مگربعض شر پسند میر ا کے گھر کو برباد کرنے کی سازش کررہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میر ا واپسی کے بعد دوبارہ ہسپتال کے پروجیکٹ پر کام شروع کردیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں