شادی کی تقریب میں فحش حرکات اور مجرا کرنے والی اداکارہ پائل چوہدری ، ثناء خان ، نیلم اور سونیا کی ضمانت منظور

پیر 31 مارچ 2014 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) شادی کی تقریب میں فحش حرکات اور مجرا کرنے والی اداکارہ پائل چوہدری ، ثناء خان ، نیلم اور سونیا کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔اداکاراؤں نے دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس شروع کر دی جبکہ تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں نے ان اداکاراؤں کی جانب سے نجی محفل میں فحش حرکات اور مجرا کرنے پر سخت مذمت کرتے ہوئے ان کے ڈرامہ کرنے پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چار روز قبل اداکارہ پائل چوہدری ، ثناء خان ، نیلم اور سونیا ایک شادی کی تقریب میں مجرا کر ہی تھیں جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ان اداکاراؤں کے خلاف فحش حرکات اور مجرا کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔ اگلے روز ان اداکاراؤں نے ضمانت ہونے پر دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس شروع کر دی ۔ اس پر تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں اور تھیٹر پر کام کرنے والے اداکاروں کا کہنا ہے کہ پائل چوہدری نے نجی محفل میں مجرا کرکے فنکاروں کو شرمندہ کر دیا ہے ۔ اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ پائل چوہدری اور دیگر ڈانسرز پر ہمیشہ کے لئے تھیٹر میں کام کرنے کی پابندی عائد کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں