وزیر اعظم کاپنجاب کے ذمہ داران سے بلاول بھٹو کو کالعدم تنظیم کے دھمکی آمیز خط ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم کاپنجاب کے ذمہ داران سے بلاول بھٹو کو کالعدم تنظیم کے دھمکی آمیز خط سے متعلق استفسار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم تنظیم کی طرف سے ملنے والے مبینہ دھمکی آمیز خط سے متعلق پنجاب کے ذمہ داران سے استفسار کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم محمدنواز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔اس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم تنظیم کی طرف سے مبینہ دھمکی آمیز خط کے بارے میں پوچھا جس پر انہیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور بلاول بھٹو کو دورہ پنجاب کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/03/2014 - 19:58:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں