پاکستان کے لوگ امن کے خواہاں ہیں ،طالبان سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ‘ حمزہ شہباز شریف ، بلاول کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اسے اپنے حفظ وامان میں رکھے ، عوام کو امن اور ترقی کا تحفہ ضرور دیں گے‘ رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 29 مارچ 2014 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگ امن کے خواہاں ہیں اور طالبان سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، بلاول کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اسے اپنے حفظ وامان میں رکھے ، طالبان سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ، طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، وزیراعظم نوازشریف اور ان کی ٹیم خلوص نیت کے ساتھ طالبان سے مذاکرات کررہی ہے ،عوام کو امن اور ترقی کا تحفہ ضرور دیں گے۔

جیلانی پارک ریس کورس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے جشن بہارا ں کے موقع پر پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ خطرات تو ہیں مگر ہم پھولوں سے محبت کرنے والے امن پسند اور صلح جو لوگ ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف پاکستان کے امن کے لئے قابل قدر کوششیں کررہے ہیں اور شب وروز ملک کی سلامتی ،استحکام ، ترقی اور امن وامان کے لئے کوشاں ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان پھولوں کی طرح خوش رنگ اور خوش نما ہے ۔ ہمیں وطن عزیز کی قدر کرنی چاہیے اور ترقی و استحکام کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں ۔ حمزہ شہبازشریف نے جیلانی پارک میں پھولوں کی نمائش میں سٹالز کا دورہ کیا اور پھولوں کی اقسام اور ناموں کے بارے تبادلہ خیال کیا ۔ انہو ں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کادرج کئے اور جیلانی پارک میں سیر کے لئے آنے والے شہریو ں کے ساتھ گھل مل گئے۔ حمزہ شہبازشریف کو شہریو ں کی طرف سے سرخ گلاب کا پھول بھی پیش کیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں