سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی،نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نائب صدر نعیم سرور کو معزول کردیا گیا،صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ،نعیم سرور کومعطلی پر اعتراض ہے تو قانونی طریقہ استعمال کریں،سیکرٹری/منتخب نائب صدر ہوں ،فیصلے کیخلاف قانون کے مطابق اقدام کروں گا‘ نعیم سرور

ہفتہ 29 مارچ 2014 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نائب صدر نعیم سرور کو معزول کردیا ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

بار کے نائب صدر نعیم سرور کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار کے ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جبکہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ بارکے نائب صدر نعیم سرور کو معزول کردیا گیا۔

سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نعیم سرور نے تقریب منعقد کرکے بار کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں معزول کیا گیا ہے۔بار کے سیکرٹری آصف چیمہ نے کہا کہ نعیم سرور کومعطلی پر اعتراض ہے تو قانونی طریق استعمال کریں۔ نعیم سرور پاکستان بار کونسل سے اپیل کر کے بحال ہوسکتے ہیں۔ نعیم سرور کا کہنا تھاکہ منتخب نائب صدر ہوں اس فیصلے کیخلاف قانون کے مطابق اقدام کروں گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں