15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی
تازہ ترین : 1

15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 54 ویں قرعہ اندازی یکم اپریل ( منگل ) کو راولپنڈی میں ہوگی ۔قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے ہو گا جبکہ 1 کروڑ روپے کے تین انعامات اور1 لاکھ 85 ہزار کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 29/03/2014 - 15:55:45

اپنی رائے کا اظہار کریں