قیادت کی طرف سے نظر انداز کرنے پر تحریک انصاف میں صوبائی سطح پر فارورڈ بلاک سامنے ..
تازہ ترین : 1

قیادت کی طرف سے نظر انداز کرنے پر تحریک انصاف میں صوبائی سطح پر فارورڈ بلاک سامنے آ گیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)قیادت کی طرف سے مسلسل نظر انداز کرنے پر تحریک انصاف میں صوبائی سطح پر فارورڈ بلاک سامنے آ گیا ، رہنما پارٹی کی بجائے انفرادی مضبوطی کے لئے لابنگ میں مصروف ہیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز ،ضلعی اور تحصیل کی سطح پر رہنماؤں نے قیادت کی طرف سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر انصاف مرکز کے نام سے فارورڈ بلاک تشکیل دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ عمران خان اس سارے معاملے کانوٹس لیں ۔ ایک اور ذریعے کے مطابق عام انتخابات کے دنوں میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے بعض رہنما پارٹی کی بجائے انفرادی مضبوطی کے لئے لابنگ میں مصروف ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/03/2014 - 15:46:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں