رواں سال کے دوران یوریا کی فروخت بڑھ گئی ،ڈی اے پی کی خریداری میں دو تہائی اضافہ ..
تازہ ترین : 1

رواں سال کے دوران یوریا کی فروخت بڑھ گئی ،ڈی اے پی کی خریداری میں دو تہائی اضافہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)رواں سال کے دوران یوریا کی فروخت بڑھ گئی۔ ڈی اے پی کی خریداری میں دو تہائی اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری سے فروری تک یوریا کی فروخت سات فیصد اضافے سے نو لاکھ اٹھانوے ہزار ٹن رہی۔ پچھلے سال اِسی عرصے میں نو لاکھ 36 ہزار ٹن یوریا خریدی گئی تھی۔ این ایف ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے فروری میں ڈی اے پی کی فروخت سڑسٹھ فیصد اضافے سے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار ٹن رہی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں ستتر ہزار ٹن سے زائد تھی۔

وقت اشاعت : 29/03/2014 - 14:09:06

اپنی رائے کا اظہار کریں