ٹی وی کے انڈسٹری کی شکل اختیار کرنے سے فلمی ستاروں کی مصروفیات میں بھی بے پناہ ..
تازہ ترین : 1

ٹی وی کے انڈسٹری کی شکل اختیار کرنے سے فلمی ستاروں کی مصروفیات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے‘ جاوید شیخ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ٹی وی پروڈکشنز کے بڑھنے سے فنکاروں کے لئے کام کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے ، نئے آنے والوں کو یہی نصیحت کروں گا کہ تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیں اور اپنے فن میں پختگی لانے کے لئے اپنے سینئرز کے تجربے سے بھرپور استفادہ کریں۔ ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ٹی وی بھی انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے نہ صرف ٹی وی سے وابستہ بلکہ فلمی ستاروں کی مصروفیات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سب اچھا کام کر رہے ہیں ۔ لکھنے والوں کو چاہئیں کہ اپنے معاشرے کے مسائل کے ساتھ ساتھ اس کی اصلاح کے پہلو ؤں کو اجاگر کریں کیونکہ عوام سکرین سے بڑا سبق سیکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/03/2014 - 13:22:48

اپنی رائے کا اظہار کریں