وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پنجاب بزنس کونسل تشکیل دینے کی تجویز پرغور،معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں کی استعدادکار میں اضافہ ضروری ہے،حکومت نے اس مقصد کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں،ہنر مند افرادی قوت معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،صوبے میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،پاکستان حلال پراڈکٹس کی برآمدات بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے‘ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 28 مارچ 2014 21:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے متعلقہ اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے، پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ، ادارو ں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا گیاہے اور معاشی ترقی کے لئے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے،جنوبی پنجاب کے 4اضلاع سے شروع کئے گئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ کار 18اضلاع تک بڑھایا گیاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطح کے ا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق،ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،مشیرڈاکٹر اعجاز نبی،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب میٹروبس اتھارٹی، سیکرٹری انڈسٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں صوبے میں معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پنجاب بزنس کونسل تشکیل دینے کی تجویز پر غور کیا گیا اور پنجاب میں معاشی و صنعتی ترقی میں اضافے کے لئے متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہنر مند افرادی قوت معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پنجاب حکومت ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اس مقصد کے لئے پنجاب میں سکل ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے تحت ہزاروں بچوں کو مختلف فنون کی تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حلال مصنوعات کی دنیا میں بہت زیادہ مانگ ہے ، پاکستان حلال پراڈکٹس کی برآمدات بڑھا کر کثیر زر مبادلہ کما سکتاہے۔انہو ں نے کہاکہ لاہور میں 2ارب روپے کی لاگت سے جدید سلاٹرہاؤس قائم کیا گیاہے اورا یسے ہی سلاٹر ہا ؤس دیگر شہروں میں بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہو ں کہاکہ پنجاب میں لائٹ انجینئرنگ اور تعمیرات کے شعبوں میں بھی بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ حکومت ان دونو ں شعبوں کو ترقی دینے کے لئے ہر ممکن ا قدام اٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کہ مختلف شعبوں میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے سفارشات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی کی کامیابی عوامی خدمت کی مظہر ہے ،عزیزہ سعید
محکمہ جنگلی حیات نے پوٹھو ہار ریجن میں تحفظ شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی تعداد برآمد کرلی ، 04ملزم گرفتار ..
لاہور: سکریپ کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
لاہور:مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقوںمیں پانی جمع ہو گیا، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر
(ن) لیگ کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی:ملک افضل کھوکھر
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
ضمنی انتخابات میں دھاند لی کا سپر یم کور ٹ نو ٹس لی: فرخ جاوید مون
گورنرگلگت بلتستان سے مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات
اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے : سنی علما کونسل
پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ