لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس15.57پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5123.69 پربندہوا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس15.57پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5123.69 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر82کمپنیوں کا کاروبارہوا۔13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ20 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ49کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل28 لاکھ24 ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سمٹ بنک لمیٹڈ14لاکھ82ہزارحصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے4 لاکھ37 ہزار حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے2 لاکھ50 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.25روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نشاط ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.35 روپے کم ہو گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/03/2014 - 19:27:12

اپنی رائے کا اظہار کریں