جو جس شعبے میں فٹ ہے اسے اپنے کام میں مزید جدت لانے کیلئے محنت کرنی چاہیے ‘ حمیرا ارشد

جمعہ 28 مارچ 2014 17:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہنئے لوگوں نے گانے کو آسان سمجھ لیا ہے ،اچھے گلوکار کے لیے کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ انسان کو اندر سے اچھا ہونا چاہیے ،با ہر سے وہ خود خوبصورت نظر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو جس شعبے میں فٹ ہے اسے ادھر اُدھر نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اپنے کام میں مزید جدت لانے کیلئے محنت کرنی چاہیے ۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ اگر ہم مایوسی چھوڑ دیں اور محنت کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی نہ ہو سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں