لاہور: اچھرہ، سمن آباد اورمزنگ میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل

جمعرات 27 مارچ 2014 21:19

لاہور: اچھرہ، سمن آباد اورمزنگ میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) لاہور کے علاقے اچھرہ،مزنگ اورسمن آباد سے گزرنے والے گندے نالی کا پانی گھروں میں گھس گیا ہے۔ رہائشیوں کا کہناہے کہ گھر ہونے کے باوجود بے گھر ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واسا اوردیگر اداروں کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

لاہورمیں گندے نالے سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاوٴ بڑھتا جارہا ہے، خدشہ ہے کہ ان کے مکانات گرہی نہ جائیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ایل او ایس سے ملتان روڈ گندے نالے پرسڑک تعمیر کی جارہی ہے، تعمیراتی کام کی وجہ سے نالے کا پانی روک کر شمع سینما والے نالے میں ڈالا گیا تو پانی کناروں سے باہر نکل آیا۔ گندے پانی سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کھا سکتے ہیں نہ پی سکتے ہیں، اپنے ہی گھروں میں بے گھر ہوکررہ گئے ہیں۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گندے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے واسا اوردیگر محکموں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو گندے پانی سے فوری نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں