انسداد دہشتگردی فورس کیلئے 1500کارپورلز کی بھرتیوں کا کام مکمل کر لیا گیا،ٹریننگ کا آغاز اپریل میں کیا جائیگا،4مہینے ایلیٹ فورس ،3مہینے انٹیلی جنس جبکہ 3مہینے انسداد دہشت گردی سے متعلقہ سپیشل ٹریننگ شامل ہوگی‘ کرنل (ر) شجاع خانزادہ

جمعرات 27 مارچ 2014 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء)انسداد دہشتگردی فورس کے لیے 1500کارپورلز کی بھرتیوں کا کام مکمل کر لیا گیاہے جن کی ٹریننگ کا آغاز اپریل میں کردیا جائے گا۔ یہ بات وزیر تحفظ ماحولیات و چیئرمین پولیس ریفارمز کمیٹی کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 1500کارپورلز کی بھرتیاں میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے کی گئی ہیں جنہیں دوران ٹریننگ بی پی ایس۔

5 کی تنخواہ دی جائے گی اور ٹریننگ مکمل ہونے پر 50ہزار روپے کارزک الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ان کا رپورلز کو 9مہینوں کی ٹریننگ دی جائے گی جس میں 4مہینے ایلیٹ فورس ،3مہینے انٹیلی جنس جبکہ 3مہینے انسداد دہشت گردی سے متعلقہ سپیشل ٹریننگ شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے بتایا کہ ٹریننگ سے متعلقہ تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کے لیے ترکی سے50انسٹرکٹرز آئیں گے اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان آرمی سے بھی اس فورس کو ٹریننگ دینے کے سلسلے میں مدد لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ انسداد دہشت گردی کو موثر طریقے سے چلانے کے لیے ریٹائرڈ ، فوجی افسران جن میں بریگیڈئیر اور کرنل رینک کے افسران شامل ہیں کو بھرتی کیا جائے گا ۔جس کے لیے 22افسران کو شارٹ لسٹ کیا گیاہے جن میں سے 11ریٹائرڈ افسران کو اس فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس کی نقل و حرکت کو موثر بنانے کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی خریدے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورس نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر قابو پانے میں موثر کردار ادا کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں