لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ،ایل ایس ای 25 انڈیکس74.73پوائینٹس کے اضافہ ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ،ایل ایس ای 25 انڈیکس74.73پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5138.97 پر بند ہوا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس74.73پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5138.97 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر100کمپنیوں کا کاروبارہوا۔34کمپنیوں کے حصص میں اضافہ13 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل35 لاکھ64 ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سمٹ بنک لمیٹڈ14لاکھ86ہزارحصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے6 لاکھ500 حِصص۔ جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈکے3 لاکھ6 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.39روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.69 روپے کم ہو گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/03/2014 - 19:20:13

اپنی رائے کا اظہار کریں