پیمرا ارکان کی تقرریوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
تازہ ترین : 1

پیمرا ارکان کی تقرریوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)پیمرا ارکان کی تقرریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا سے2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار این جی او نے پیمرا ارکان کی تقرریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے،جس میں موٴقف اختیارکیاگیاہے کہ پرویز راٹھور،گوہر اعجاز اور اسرارعباسی کی تقرریاں پیمرا آرڈی ننس کی خلاف ورزی ہیں،،عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا سے2ہفتوں میں جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 27/03/2014 - 14:09:53

اپنی رائے کا اظہار کریں