5مرلہ گھروں پرپراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرناغیر دانشمندانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے‘ میاں کامران

بدھ 26 مارچ 2014 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء )پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہو رکے و جوائنٹ میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ 5مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنا غیر دانشمندانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر میں غریب اور سفید پوش طبقہ کی مشکلات کے پیش نظر 5مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس ختم کردیا تھا جس سے پنجاب بھر میں لاکھوں عوام استفادہ حاصل کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام کو اگر ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے اور چوہدری پرویز الٰہی کی سیاسی دشمن میں عوامی مفاد میں کئے گئے فیصلوں کو تبدیل نہ کیا جائے اورمزید ریونیو کے حصول کیلئے عوام سے سہولیات نہ چھینی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں