نادرا کے 700ملازمین نے چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کی دھمکی دیدی

بدھ 26 مارچ 2014 17:57

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) نادرا کے سینکڑوں ملازمین کو گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی ، ملازمین نے ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نادرا کے 700ملازمین کو گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جسکے باعث ملازمین نے احتجاجاً ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ نادرا ترجمان کے مطابق ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔ جن ملازمین کی یونیورسٹی نے تصدیق نہیں کی انہیں نکالا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں