انوکی پہلوان کی طرف سے سرپرستی کی ذمہ دار ی لینے کے بعد جھارا پہلوان کابھتیجاٹوکیو روانہ

بدھ 26 مارچ 2014 17:57

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء)جاپان کے انوکی پہلوان کی طرف سے سرپرستی کی ذمہ دار ی لینے کے بعد مرحوم جھارا پہلوان کابھتیجاہارون عابد دیسی اور فری اسٹائل کشتی کے گر سیکھنے اور تعلیم کے حصول کے لئے ٹوکیو روانہ ہو گیا ۔جاپان کے نامور انوکی پہلوان اینتونیو انوکی کچھ ماہ قبل پاکستان آئے تھے اور یہاں انہوں نے جھارا پہلوان کی قبر پر حاضری دی دے کر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے جھارا پہلوان کے بھتیجے ہارون عابد کو اپنی سرپرستی میں لینے کا اعلان کیا تھا۔ انوکی پہلوان ہارون کو پہلوانی کے گر سکھائیں گے اور ساتھ ہی ان کی تعلیم کا انتظام بھی کریں گے۔19991ء میں جھارا کے انتقال کے بعد ان کے خاندان میں جاری کشتی کا سلسلہ تھم گیاتھاتاہم ہارون کے اس میدان کی طرف قدم بڑھانے سے پاکستان میں دوبارہ اس روایتی کشتی کے دوبارہ زندہ ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں