موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ، دو مریضوں میں وائر س کی تصدیق،حکومت نے متعلقہ محکموں کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

بدھ 26 مارچ 2014 15:36

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ، دو مریضوں میں وائر س کی تصدیق،حکومت نے متعلقہ محکموں کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،میو ہسپتال میں دو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے خاتمے کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر نے اپنے وار شروع کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

میو ہسپتال میں زیر علاج دو مریضوں کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 14سالہ ماریہ کا تعلق ملتان اور 28سالہ جاوید کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ۔ٹیسٹوں میں تشخیص ہونے کے بعد انہیں علیحدہ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔مطابق صوبائی حکومت نے متعلقہ محکموں کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں