لاہور‘بکر منڈی میں ہارڈوئیر پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے نتیجہ میں 3 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ،فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ، ڈی سی او امدا دی سر گرمیوں کی نگرانی کرتے رہے،آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پلازے میں کام کرنیوالے ملازمین کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے ، دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ‘ وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

بدھ 26 مارچ 2014 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بکر منڈی میں ہارڈوئیر پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے نتیجہ میں 3 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے،فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی امدا دی سر گرمیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بکر منڈی میں ہارڈویئر پلازہ میں اچانک بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ پلازے میں کیمیکل بڑی مقدار بھی موجود تھی جسکی وجہ سے آگ نے شدت پکڑی ۔ شارٹ سرکٹ سے ہونیوالی آتشزدگی کے باعث متعدد افراد پلازہ میں پھنس گئے جن میں تین افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے تین گھنٹے کی مسلسل کاوشوں کے بعد اس پر قابو پایا ۔

(جاری ہے)

پلازے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی وہاں کرنے والے ملازمین کے لواحقین موقع پر پہنچ گئے اور آگ کی شدت کو دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے موقع پر موجود رہ کر امدادی سر گرمیوں کی نگرانی کی ۔ تینوں لاشوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں