لاہور ،فلور ملز مالکان نے 50کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ کردیا
تازہ ترین : 1
لاہور ،فلور ملز مالکان نے 50کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ ..

لاہور ،فلور ملز مالکان نے 50کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء)فلور ملز مالکان نے 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ملزمالکان ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو جواز بناتے ہوئے آٹے کے 50 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد 50کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث گندم کی خریداری اور ملزم کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا لہٰذاآٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

وقت اشاعت : 25/03/2014 - 21:21:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں