پانچ سال بعد عوام کے پاس دوبارہ اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگنے جائینگے ‘ حمزہ شہباز شریف،وزیر اعظم نواز شریت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں ،پیشرفت جاری ہے ‘ رہنما (ن) لیگ

منگل 25 مارچ 2014 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں اور اس طرف پیشرفت جاری ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے راستے کھلنے چاہئیں اور دونوں ممالک مل کر خطے کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے انشا اللہ اس بحران سے نجات حاصل کرینگے ۔

منگل کے روز لاہور میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ صرف بجلی کی موجودہ طلب کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں بلکہ ہم نے آنے والے بیس پچیس سالوں کی منصوبہ بندی کر کے اس پر بھی عملی کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سستی بجلی کی پیداوار کے لئے کوئلے اور ہائیڈل منصوبوں کو ترجیح دی جارہی ہے اور انشا اللہ جب دوبارہ عوام کے پاس جائینگے تو سر خرو ہو چکے ہوں گے اور عوام کے پاس دوبارہ اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگنے جائینگے ۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف بھارت بلکہ تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت اس طرف پیشرفت بھی کر رہی ہے۔ بھارت اور پاکستان کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہیے دونوں ممالک نہ صرف خطے کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں بلکہ اس خطے کو بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں