گھر بسانا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے ،اپنے ساتھ پیش آنیوالے حادثے سے ڈر گئی ہوں ‘ ..
تازہ ترین : 1
گھر بسانا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے ،اپنے ساتھ پیش آنیوالے حادثے سے ڈر ..

گھر بسانا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے ،اپنے ساتھ پیش آنیوالے حادثے سے ڈر گئی ہوں ‘ عینی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء)گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ گھر بسانا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے لیکن میرے ساتھ جو حادثہ پیش آیا میں اس سے بہت ڈر گئی ہوں ،آئندہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے بہت سمجھ کر کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں عینی کا کہنا تھاکہ شادی اور اسکے بعد گھر کا ٹوٹنا میرے لئے بہت ہی ڈراؤنا خواب ہے لیکن میں اب اسے بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ہوں ۔ عینی نے کہا کہ ہر بالغ کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار ہونا چاہیے لیکن میں یہ کہوں گی کہ فیصلوں میں مشاورت ضرور کر لینی چاہیے اس سے انسان نقصان سے بچ جاتا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/03/2014 - 15:56:41

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • Muhammad Abdullah Says : 25/03/2014 - 20:19:22

    A.O.A. bohat acha kia jo ap logon nay urdu point kay nam say website kholi is say bohat say logon ko awarness hogi.

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں