ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا تو جیت ہماری ہی ہوگی، نجم سیٹھی
تازہ ترین : 1

ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا تو جیت ہماری ہی ہوگی، نجم سیٹھی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گی اور اگر فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا تو جیت ہماری ہی ہوگی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، ایونٹ میں آسٹریلیا کو ہرانا معمولی بات نہیں اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اس بنیاد پر وہ کہتے ہیں کہ پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا تاہم اس کے آگے کے مراحل میں کامیاب ہونے کا انحصار کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ سے قبل کھلاڑی حد سے زیادہ پراعتماد تھے جو انہیں لے ڈوبی، کھلاڑیوں کو اس کا احساس ہوگیا ہے اور اگر اس میگا ایونٹ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا تو اس کامیابی ہمیں ہی ملے گی۔

وقت اشاعت : 25/03/2014 - 12:11:26

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • zubair ali Says : 26/03/2014 - 11:08:41

    sethi sahib bohet qabil aadmi hei . yeh PCB ke ilawa aor bohet se idaron ke chairman bun sakte hein .

    Reply to this comment
  • HASAAN MAJEED Says : 25/03/2014 - 20:20:52

    jnb sethi sb apki chirhya ka to ptta nhi lkn agr pakistan mehnat dil lgi se khella to yaqeenan jiiit ppak ki hi ho gi INSHALLAH

    Reply to this comment
  • سجاد کی رائے : 25/03/2014 - 16:38:50

    انشاءالله کہتے ہوے سیٹھئی صاحب کو پیٹ میں مڑوڑ پڑتے ہیں -

    اس رائے کا جواب دیں
  • Zubair Aslam Says : 25/03/2014 - 12:20:29

    Inshallah we won the match and reached final of 2014 T20 world cup

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں