وزیراعلیٰ کا شدید بارش میں 2گھنٹے تک آشیانہ اقبال کا دورہ ،کیچڑ میں کھڑے ہوکر سائٹ ..
تازہ ترین : 1
وزیراعلیٰ کا شدید بارش میں 2گھنٹے تک آشیانہ اقبال کا دورہ ،کیچڑ میں ..

وزیراعلیٰ کا شدید بارش میں 2گھنٹے تک آشیانہ اقبال کا دورہ ،کیچڑ میں کھڑے ہوکر سائٹ پر صورتحال کا جائزہ لیا،مفاد عامہ کے منصوبوں میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے افسروں کا کڑا احتساب ہو گا‘ شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شدید بارش کے دوران 2گھنٹے تک برکی روڈ پر آشیانہ اقبال کی سا ئیٹ کا دورہ کیا -وزیراعلیٰ کو پہلے آشیانہ ا قبال کے مجوزہ منصوبے کے با رے میں بریفنگ دی گئی- وزیراعلیٰ نے بریفنگ پر عدم اعتماد کا ا ظہار کرتے ہوئے سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں دریافت کیا تو متعلقہ ا فسران کوئی جواب نہ دے سکے جس پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ متعلقہ ا فسران کو سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کے با رے علم نہیں-

آشیانہ اقبال کے حوالے سے متعلقہ افسران نے جو غفلت اور کوتاہی برتی ہے اس کا کڑا احتساب ہوگا-قومی وسائل غریب عوام کی امانت ہیں ، جنہیں ان کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا میری ذمہ داری ہے- وزیراعلیٰ نے بارش میں کھڑے ہو کر آشیانہ اقبال کے مختلف حصے دیکھے اور وزیراعلیٰ کیچڑ میں پیدل چل کر خود صورتحال کا جائزہ لیتے رہے-وزیراعلیٰ نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی کارکردگی مایوس کن قرار دیتے ہوئے سخت ناراضگی کا ا ظہار کیا اور فوری طو رپر متعلقہ ا فسران کے خلاف کا رروائی کرنے کا حکم دیا-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/03/2014 - 20:28:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں