پاکستان جونیئر اورقطر کی ٹیم کے درمیان ٹی20 میچ بارش کے باعث ملتوی ،اتوار کو شروع ہونیوالی بارش نے گراؤنڈ گیلی کر دی،اب یہ میچ 26مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پیر 24 مارچ 2014 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) پاکستان جونیئر اور قطر کی ٹیم کے مابین کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ مذکورہ میچ اب بدھ 26 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے لیکن اتوار کی شب شروع ہونے والے بارش کے سلسلے کی وجہ سے گراؤنڈ گیلی ہونے کی بناء پر میچ ریفری نے کنڈیشن کو کھیل کے لئے غیر موضوع قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا ۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا اس موقع پر شائقین کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ۔انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ کے الگ الگ گیٹ مختص کئے گئے ہیں، طالبات گیٹ نمبر 3،طلباء گیٹ نمبر 5جبکہ عام شائقین گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوں گے۔ عوام کی تفریح کے لئے میچ سے قبل ایروبکس اور جمناسٹک شو جبکہ پہلی اننگز کے اختتام پر ثقافتی شوبھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں