لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان،ایل ایس ای 25 انڈیکس20.08پوائنٹس ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان،ایل ایس ای 25 انڈیکس20.08پوائنٹس کی کمی کیساتھ5030.72پربندہوا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس20.08پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5030.72پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر85کمپنیوں کا کاروبارہوا،6کے حصص میں اضافہ،22کے حصص میں کمی جبکہ57کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل10 لاکھ77 ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ3لاکھ49ہزارحصص کا کاروبار ہوا ۔سب سے زیاد ہ اضافہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.90روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.83 روپے کم ہو گئی۔

وقت اشاعت : 24/03/2014 - 19:48:37

اپنی رائے کا اظہار کریں