لاہور ،ڈیفنس کے مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا طالب علم جان بچا کر مدرسے سے بھاگ نکلا،لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بچے کو تحویل میں لیکر کارروائی کر کے قاری اور اسکے والد کو گرفتار کر لیا

پیر 24 مارچ 2014 19:40

لاہور ،ڈیفنس کے مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا طالب علم جان بچا کر مدرسے سے بھاگ نکلا،لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بچے کو تحویل میں لیکر کارروائی کر کے قاری اور اسکے والد کو گرفتار کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) ڈیفنس کے مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا طالب علم جان بچا کر مدرسے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے بچے کو تحویل میں لے کر قاری اور اسکے والد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز زنجیروں میں جکڑا 15 سالہ عمیر رمضان ڈیفنس کے خیابان اتحاد میں واقع مدرسے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور گلستان کالونی پہنچ کر اس نے لوگوں سے مدد مانگی ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے بچے کے پاؤں میں زنجیریں دیکھ کر پولیس کو طلب کیا جہاں سے پولیس اسے اپنے ساتھ لے گئی۔عمیر کا کہنا ہے کہ اسے مدرسے کے قاری ندیم نے گزشتہ 3 سال سے زنجیروں سے جکڑ رکھا تھا اور اس دوران اس پر کئی بار تشدد بھی کیا گیا۔ مدرسے میں کئی اور بچے بھی موجود ہیں جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاری محمد وسیم او راسکے والد رمضان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں