پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست کی خوشی میں شائقین کرکٹ نے بھرپور جشن منایا

اتوار 23 مارچ 2014 19:19

پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست کی خوشی میں شائقین کرکٹ نے بھرپور جشن منایا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست کی خوشی میں شائقین کرکٹ نے بھرپور جشن منایا ، اس موقع پر کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ،منچلے نوجوان رقص کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں گرین شرٹس کی آسٹریلیا کو شکست کی خوشی میں شائقین کرکٹ جشن منانے سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے اور خوشی میں رقص کرتے رہے اورقومی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

اس موقع پر منچلے نوجوانوں نے دیوانہ وار بھنگڑے ڈالے اورمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں قومی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں