پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبات کے حق میں 3 اپریل کو لاہور سمیت پنجاب کے 9 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا

اتوار 23 مارچ 2014 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبات کے حق میں 3 اپریل کو سول سیکرٹریٹ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 9 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریشنلائزیشن پالیسی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی بجائے تباہ کُن ثابت ہوگی،بیوروکریسی حقیقت تسلیم کرنے کی بجائے یکطرفہ فیصلے کرکے نظام تعلیم کو برباد کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، امتیاز احمد عباسی ، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف اساتذہ کی نئی تقرریاں کی جارہی ہیں اور دوسری طرف غیر منطقی ریشنلائزیشن پر عمل درآمد شروع کروا دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کو چاہیے کہ پہلے نئے اساتذہ کی تقرریاں عمل میں لائے اور اُس کے بعد اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرے۔ ہم بار بار سیکرٹری اور دیگر ذمہ داران کو ریشنلائزیشن پالیسی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں کہ موجودہ پالیسی زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اس پر عمل درآمد سے تعلیمی معیار گر جائے گااور اساتذہ کی کارکردگی متاثر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں