پنجاب میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا،سندھیلیاں والی کی صائمہ بچوں کے فالج اے ایف پی سے متاثر ہوئی ہے ،ترجمان محکمہ صحت

اتوار 23 مارچ 2014 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ صوبہ میں رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا-ترجمان نے سندھیلیاں والی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سات ماہ کی صائمہ کو پولیو کا کیس ڈیکلیئر کرنے سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صائمہ بچوں کے فالج(اے ایف پی )سے متاثر ہوئی ہے -ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے بچی کے سیمپل تجزیہ کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوا دیئے ہیں اور رپورٹ آنے پر ہی بیماری کے بارے تصدیق ہو سکے گی-قبل ازیں محکمہ صحت ایسے 700بچوں کے نمونہ جات این آئی ایچ کو ارسال کر چکا ہے لیکن تمام کی رپورٹ نیگٹیو آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں