یوم پاکستان،گورنر ہاوٴس لاہور میں تقسیم ایوارڈز تقریب
تازہ ترین : 1

یوم پاکستان،گورنر ہاوٴس لاہور میں تقسیم ایوارڈز تقریب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء)گورنرہاوٴس لاہور میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈزتقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔جنگ اورجیونیوزکے سینئر صحافی عاشق چودھری بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔یومِ پاکستان کیموقع پرگورنرہاوٴس لاہور میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈزتقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے20شخصیات میں ایوارڈزتقسیم کئے۔

3افراد کوستارہ امتیاز،11 کوصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور6 کوتمغہ امتیاز سے نوازاگیا،ستارہ امتیازپانے والوں میں جنگ اورجیو کے سینئرصحافی عاشق چودھری بھی شامل ہیں۔ عاشق چودھری کو ان کی طویل اورشاندارصحافتی خدمات کیاعتراف میں ستارہ امتیازسے نوازا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/03/2014 - 13:59:09

اپنی رائے کا اظہار کریں